ETV Bharat / state

ترال میں آوارہ گھوڑا کنویں سے بازیاب - JAMMU AND KASHMIR TOP NEWS

عوامی حلقوں نے آوارہ گھوڑوں کی خرمستیوں کے بارے میں انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان گھوڑوں کی خرمستیوں سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔

ترال: آوارہ گھوڑا کنویں سے بازیاب
ترال: آوارہ گھوڑا کنویں سے بازیاب
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 12:44 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں آوارہ گھوڑوں کی خرمستیوں سے جہاں عوامی حلقوں میں زبردست اضطراب پایا جا رہا ہے۔ وہیں آج ایک آوارہ گھوڑا بلال آباد ترال پائین میں ایک کنویں میں جا گرا جسکے بعد مقامی لوگوں نے معاملے کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا۔

اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے مختلف محکموں جن میں فائر اینڈ ایمرجنسی، وائلڈ لائف، میونسپل کمیٹی ترال، پولیس اور دیگر فیلڈ ایجنسیوں کو متحرک کر دیا اور جے سی بی کو کام پر لگایا گیا۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد گھوڑے کو کنویں سے زندہ نکالا گیا۔

ترال میں آوارہ گھوڑا کنویں سے بازیاب

عوامی حلقوں نے آوارہ گھوڑوں کی خرمستیوں کے بارے میں انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان گھوڑوں کی خرمستیوں سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔

موقع پر پہنچے انیمل ہسبینڈری کے ایک عہدیدار ڈاکٹر رفیق نے بتایا کہ سرما سے قبل کچھ نا عاقبت اندیش مالکان گھوڑوں کو آوارہ چھوڑ دیتے ہیں جسکی وجہ سے اس قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھوڑوں کو آوارہ نہ چھوڑے تاکہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.