ترال: جموں و کشمیر کے گامراج ترال میں واقع گردوارے میں آج گرمت سماگم کا اہتمام کیا گیا۔ اس سماگم میں سکھ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ سماگم میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی لنگر قائم کیے گئے تھے۔ Yearly samagm at Gamraj Tral
سماگم میں گذشتہ دنوں سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مہلک وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ ترال علاقے میں روایتی بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھی کنگلورہ اور سیموہ میں سکھ سماگم منعقد ہوئے جہاں سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
'مرنے کے بعد گر میری چتا کی راکھ کشمیر کی سڑکوں پر ڈالی جائے تو مجھے سکون حاصل ہو'