ETV Bharat / state

Premier League T20 Cricket Tournament: پلوامہ میں کھریو پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹونامنٹ کا افتتاح - سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل

سرینگر جِمخانہ نے ہفتہ کو آزاد اسٹیڈیم میں کھریو پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا جس کے پہلے میچ میں شوپیان واریئرز کو 39 رنز سے شکست ہوئی۔ Srinagar Gymkhana beat Shopian warriors

پلوامہ میں کھریو پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹونامنٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 2:29 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے کھریو میں گزشتہ روز کھریو پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹونامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ سیکرٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نزہت گل نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ سرینگر جِم خانہ نے ہفتہ کو آزاد اسٹیڈیم کھریو میں کھیلے گئے کھریو پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شوپیان واریئرز کو 39 رنز سے شکست دی۔ : Srinagar Gymkhana beat Shopian warriors

پلوامہ میں کھریو پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹونامنٹ کا افتتاح

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسپورٹس کونسل نزہت گل نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہو سکتا ہے اور وہ منشیات اور دیگر بری عادتوں سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد اسٹیڈیم کھریو میں ٹرف وکٹ تیار کی جائے گی اور بیٹھنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں سے محبت کرنے والے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے پر منتظمین اور سپانسرز کو بھی سراہا۔ ٹورنامنٹ میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے کل 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹیمیں 50 دنوں کے دوران تقریباً 90 میچز کھیلیں گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل اگلے ماہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد مکرم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے فاتح کو چار لاکھ روپے اور ٹرافی دی جائے گی جبکہ رنرز اپ کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او پامپور، تحصیلدار پامپور، سول سوسائٹی کے اراکین، میونسپل کمیٹی کھریو کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

IND vs WI 4th T20: چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.