ETV Bharat / state

Saffron Fields Attraction to Tourists: زعفران کے کھیت سیاحوں کے لیے باعث کشش - زعفران پھولوں کی چنائی کا موسم

پانپور میں زعفران کے پھولوں کا موسم جوبن پر ہے۔ رواں برس بہتر فصل سے کسانوں کو پیداوار میں اضافہ کی امید ہے تاہم آبپاشی کا معقول انتظام نہ کیے جانے پر کسانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 3:55 PM IST

زعفران کے کھیت سیاحوں کے لیے باعث کشش

پلوامہ (جموں کشمیر) : اپنی منفرد افادیت اور اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور زعفران کے پھولوں کی چنائی کا موسم عروج پر ہے۔ جنوبی کشمیر کے پانپور علاقے میں ان دنوں کسان زعفران کے پھولوں کی چنائی کرنے میں مشغول نظر آ رہے ہیں۔ زعفران کے خوبصورت کھیتوں میں بزرگوں، نوجوانوں حتی خواتین اور بچوں کو بھی زعفران کے پھولوں کی چنائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ ہ خوبصورت اور پر کشش منظر سیاحوں کی دلچسپی کا منظر بھی بنا ہوا ہے۔

ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے کو ’قصبہ زعفران‘ (Saffron Town) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اور سال کے ان دنوں ہی زعفران کے پھولوں سے چنائی اور پھر ان پھولوں سے زعفرانی ریشوں کی تخریج کا عمل انجام دیا جاتا ہے اور زعفران کے کھیتوں میں ان دنوں میلہ سا لگا ہوا ہے۔ پانپور قصبہ میں زعفران کے پھولوں کا موسم جوبن پر ہے جس کے سبب سیاح بھی کثیر تعداد میں اس حسین منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے زعفران کے کھیتوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک سیاح نے کہا کہ کشمیر کا دورہ ان کی دیرینہ تمنا تھی جو بالآخر پوری ہوئی۔ انہوں نے کہا: ’’کشمیر کو واقعی جنت بے نظیر کہا گیا ہے، مگر اس جنت کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے ہی ہو سکتا ہے، کشمیر کی خوبصورتی، خاص کر زعفران کے کھیتوں کا یہ حسین منظر بیان نہیں کیا جا سکتا، اس کا مشاہدہ کرکے ہی اس خوبصورتی کا احساس کیا جا سکتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Saffron Industry In Pulwama زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے آئی جی ٹیگ آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے

ادھر، مقامی کسانوں نے بھی رواں برس بہتر فصل کے سبب پیدوار میں ہوئے اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معقول آبپاشی کا انتظام نہ ہونے کے سبب کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے چند روز قبل منعقد کیے جشن زعفران میلہ کے دوران کسانوں نے سخت برہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ خصوصاً محکمہ زراعت کے خلاف احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.