ETV Bharat / state

House Gutted in Pulwama راجپورہ، پلوامہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان خاکستر - پلوامہ آتشزدگی مکان خاکستر

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان اور اس میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جبکہ ایک اور مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم آتشزدگی کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Pulwama House Gutted

راجپورہ، پلوامہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : May 6, 2023, 5:59 PM IST

راجپورہ، پلوامہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چیک بدری ناتھ، راجپورہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا جبکہ ایک اور رہائشی مکان کو جزوی طور نقصان ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کی اس واردات میں غلام حسن نامی ایک شہری کا رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا جبکہ ایک اور شہری علی محمد کے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم جب تک عملہ جائے مقام پر پہنچتا، آگ کے سبب رہائشی مکان پوری طرح خاکستر ہو چکا ہے۔ آتشزدگی کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ متاثرہ، غلام حسن، انتہائی مفلسی کی زندگی بسر کر رہا تھا جبکہ ان کے تین بچے جسمانی طور ناخیز ہیں اور غلام حسن مزدوری کرکے اپنے اور اہل و عیال کے لیے نان شبینہ کا بندوبست کر رہا تھا۔ وہیں آگ کی اس واردات نے اسے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا۔ غلام حسن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہمارے گھر سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا اور گھر میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔‘‘

متاثرہ نے انتظامیہ سے ان کی مالی معاونت اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے بھی صاحب ثروت افراد سے متاثرین کی فوری معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کر سکے۔ دریں اثناء، نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر، پلوامہ، فیاض احمد ڈار نے بھی انتظامیہ سے آگ متاثرین کی امداد کے لئے آگے آنے اور ان کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Downtown Srinagar Fire Incident: ڈاؤن ٹاؤن، سرینگر میں آتشزدگی، خاتون کی لاش برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.