ETV Bharat / state

پلوامہ: زِزبل لام حکومت کی عدمِ توجہی کا شکار

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 3:49 PM IST

بلند بانگ دعوؤں کے باوجود جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں زِزبل بستی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

پلوامہ: زِزبل لام حکومت کی عدم توجہی کا شکار

زِزبل لام گاؤں ترال علاقے کا سب سے آخری گاؤں ہے اور سطح سمندر سے کافی اونچائی پر واقع ہے لیکن آزادی کے بعد سے اب تک یہ گاؤں گویا حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

اس گاؤں میں ہیلتھ سینٹر اور پینے کے پانی کی باقاعدہ سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آتی ہیں نیز پانی حاصل کرنے کے لیے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چھ برس قبل جب گاؤں میں سڑک بننے کا کام شروع ہوا تھا تب لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن چھ سال گزر جانے کے بعد بھی سڑک کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ سڑک کا تعمیری کام شروع کرواکر حکومت نے ہمیں خوش کیا تھا لیکن اب تک حفاظتی باندھ تعمیر نہیں کیے اور مقامی نالے میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے اب ہم غریب لوگوں کی زمینوں کو خطرہ لاحق ہے۔

ایک دیگر فرد نے بتایا کہ گاؤں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان ہیں اور خواتین کو کئی کلومیٹر دور سے پانی اپنے کندھوں پر اٹھاکر لانا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.