ETV Bharat / state

Gandhi Pays Tribute to Slain CRPF Personnel : راہل گاندھی نے کیا سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش - راہل گاندھی لیتہ پورہ پلوامہ

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے پلوامہ خودکش حملہ میں ہلاک ہوئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

راہل گاندھی نے کیا سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 2:07 PM IST

Updated : Jan 28, 2023, 2:50 PM IST

راہل گاندھی نے کیا سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنہ 2019میں خودکش حملہ میں 40سے زائد سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مقتول سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ اپنے آخری مرحلہ میں اس وقت وادی کشمیر میں ہے۔

راہل گاندھی کی قیادت میں ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے چرسو، اونتی پورہ سے شروع ہوئی جس دوران یاترا کے استقبال میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ یاترا میں شمولیت کی۔ بعد ازاں راہل گاندھی نے لیتہ پورہ پہنچ کر سنہ 2019کے خود کش حملہ میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد راہل گاندھی نے یہاں قہوہ بھی نوش کیا۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور 12 ریاستوں سے گزرتی ہوئی یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔ جمعہ کو صوبہ جموں کے بانہال علاقے سے براسہ جواہل ٹنل راہل گاندھی جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں داخل ہوئے تاہم ’’ناقص سیکورٹی‘‘ کی بنا پر انہوں نے ضلع اننت ناگ میں یاترا کو منسوخ کر دیا تاہم پولیس نے کانگریس کے ’’سیکورٹی لیپس‘‘ دعووں کی تردید کی تھی۔

مزید پڑھیں: Kharge Writes to Amit Shah بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں، کھرگے کی شاہ سے معقول سکیورٹی انتظامات فراہم کی اپیل

ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے چرسو، اونتی پورہ سے راہل گاندھی نے از سر نو پیدل یاترا شروع کی جس میں محبوبہ مفتی بھی شامل ہوئیں۔ آج رات پانتھہ چوک میں قیام کے بعد گاندھی اتوار کو سرینگر کی جانب پیش قدمی کریں گے۔ جبکہ پیر کے روز سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک جلسہ سے خطاب کے ساتھ ہی یاترا اختتام ہوگی۔

Last Updated : Jan 28, 2023, 2:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.