ETV Bharat / state

پلوامہ: آبی پناہ گاہ میں پونٹون کشتی نصب

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 7:18 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کی چھتلم آبی پناہ گاہ میں پرندوں کی حفاظت اور ریسرچ کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے پونٹون کشتی نصب کی گئی۔

پلوامہ: آبی پناہ گاہ میں پونٹون کشتی نصب
پلوامہ: آبی پناہ گاہ میں پونٹون کشتی نصب

جموں و کشمیر کے محکمہ وائلڈ لائف نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے قصبہ پانپور میں واقع لال پورہ چھتلم آبی پناہ گاہ میں پونٹون کشتی کا افتتاح کیا۔

چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار گپتا نے محکمہ کے دیگر افسران کی موجودگی میں پونٹون کشتی کا افتتاح کیا۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ پونٹون کشتی لال پورہ چھتلم آبی پناہ گاہ میں موجود سینکڑوں پرندوں کی نگرانی اور تحفظ کے لئے استعمال ہوگی۔

کمار نے بتایا: ’’وائلڈ لائف عملہ پونٹون کشتی کو پرندوں، خاص کر مہاجر پرندوں، کی نگرانی اور تحفظ کے لئے استعمال میں لائے گا، اس کے علاوہ طلباء و ریسرچ اسکالرز کو تحقیق کے لئے بھی پونٹون کشتی مددگار ثابت ہوگی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال محکمہ نے ویٹ لینڈ کی نگرانی اور اس کے تحفظ کے لئے پونٹون کشتی کی تجویز مرکزی حکومت کو پیش کی تھی اور مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد کشتی کے لئے 15 لاکھ روپے واگزار کیے گئے تھے۔

کمار نے مزید کہا کہ چھتلم آبی پناہ گاہ کی خوبصورتی اور تحفظ کے لئے محکمہ وائلڈ لائف ہر طرح کی کوشش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.