ضلع پلوامہ کے کارمولہ، ترال میں پولیس - پبلک دربار کا انعقاد عمل میں لایا گیا Police Public Meet held in Tral جس میں پولیس افسران بشمول ایس ایس پی اونتی پورہ سمیت مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ پولیس - پبلک دربار Police Public Meet held in Tralمیں شریک عوام نے کئی مسائل پولیس افسران کی نوٹس میں لائے جنہیں افسران نے غور سے سنا اور ان پر ہمدردانہ غور و خوض کی یقین دہانی کی۔
ایس ایس پی اونتی پورہ چودھری محمد یوسف نے لوگوں کو یقین دلایا کہ پولیس عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ پولیس - پبلک دربار کے حوالے سے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’عوامی دربار میں عوامی شرکت سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ لوگوں اور پولیس کے درمیان نزدیکی بڑھ رہی ہے۔‘‘
مقامی باشندوں نے عوامی دربار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوامی مسائل حل ہونے کی امید ظاہر کی۔
ایک مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’اس سے قبل بھی پولیس - پبلک دربار کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاہم عوامی مسائل کا ازالہ نہ ہو سکا، تاہم آج ایس ایس پی اونتی پورہ نے خود شرکت کی، ہم پُر امید ہیں کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔‘‘