ETV Bharat / state

ترال: محکمہ جل شکتی نے سرپنچوں کو واٹر ٹیسٹنگ کٹس فراہم کیے

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 5:04 PM IST

محکمہ جل شکتی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ٹاؤن ہال، ترال میں تقریب کے دوران سرپنچوں کو واٹر ٹیسٹنگ کٹس فراہم کیے گئے۔

ترال: محکمہ جل شکتی نے سرپنچوں کو واٹر ٹیسٹنگ کٹس فراہم کیے
ترال: محکمہ جل شکتی نے سرپنچوں کو واٹر ٹیسٹنگ کٹس فراہم کیے

محکمہ جل شکتی کی جانب سے بدھ کو ٹاؤن ہال، ترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پینے کے پانی کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے ماہرین نے آگہی فراہم کی۔

پروگرام کے اختتام پر سرپنچوں کو جل شکتی کی جانب سے واٹر ٹیسٹنگ کٹس مفت فراہم کیے گئے تاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں سپلائی کیے جا رہے پانی کی کوالٹی کی بروقت جانچ کر سکیں۔

مقامی باشندوں سمیت پنچوں اور سرپنچوں نے محکمہ جل شکتی کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ایسی تقریبات مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس موقع پر پنچوں اور سرپنچوں کی ایک خاصی تعداد موجود تھی جبکہ تقریب کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے انجام دی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے دعویٰ کیا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے قابل قدر خدمات انجام دینے کے علاوہ کئی رکی پڑی اسکیموں کو فعال بنا کر لوگوں کو صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترال میں پانی کی جانچ اور ٹیسٹنگ کے لیے پہلے ہی ایک لیب موجود ہے تاہم اب ٹیسٹنگ کٹس کی بدولت ترال میں صارفین کو گھر کی دہلیز پر ٹیسٹنگ سہولیات دستیاب رہے گی۔

مزید پڑھیں؛ ترال: برسوں سے تشنہ تکمیل سڑک کی میکڈمائزیشن پر زور

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ جن اسکیموں پر کام شروع نہیں ہوا ہے ان پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا تاکہ صارفین کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قابل ذکر ہے کہ قدرتی آبی ذخائر کے مالا مال ہونے کے باوجود وادی کشمیر میں کئی ایسے علاقے موجود ہیں جہاں لوگوں کو نل کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے، وہیں متعدد دیہار اور قصبہ جات میں پینے کے پانی کی دقت کے حوالے سے آئے روز محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج ہوتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.