گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جبکہ متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں ترال سے سات کلومیٹر دور گلشن پورہ کے مقامی لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر محکمہ جل شکتی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
مظاہرین ہاتھوں میں خالی برتن لیکر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ان کو گرمی کے ایام میں پانی کی بوندھ بوندھ کو ترسنا پڑ رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق نزدیک میں تعمیر کی گئی پی ایچ ای اسکیم خستہ حالی کی شکار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔