پلوامہ: سرما سے قبل سب ضلع ترال علاقے میں صارفین کو بہتر برقی رو فراہم کرنے کی غرض سے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال، شبیر احمد رینہ، نے جدید 33000kV ترسیلی لاین کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ٹی ڈی ڈویژن اونتی پورہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی اے ڈی سی ترال کے ہمراہ تھے۔ جنہوں نے اس لائن سے علاقے کو آنے والے فوائد کے متعلق مفصل جان کاری فراہم کی۔Awantipora Tral Electric Transmission Line
متعلقہ افسران نے اے ڈی سی ترال کو بتایا کہ ’’قدیم اونتی پورہ - ترال ترسیلی لائن کی قوت بڑھانے کے لیے بھی کام ہو رہا ہے اور جلد ہی اس بارے میں بھی صارفین کو خوشخبری ملے گی۔‘‘ اس موقع پر اے ڈی سی ترال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’نئی لائن کے چالو ہونے سے ترال میں بجلی کے ترسیلی نظام میں دوہری بہتری رونما ہو گی اور صارفین کو چوبیس گھنٹے بلا خلل بجلی فراہم کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگی۔‘‘Power Infrastructure in Tral
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سرما سے قبل ہی ’’ونٹر پرپیڈنس‘‘ کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور علاقے میں بجلی کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
- مزید پڑھیں: ترال: بجلی چوری روکنے سے متعلق مہم جاری