ETV Bharat / state

ترال: دیور پولنگ مرکز پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا - ووٹنگ کے دوران بھی آٹھ مراکز پر صفر ووٹنگ درج کی گئی تھی

جموں و کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت آج ووٹ ڈالے گئے اور ووٹنگ کی شرح 50.53 فیصد رہی۔ وہیں ترال کے دیور پولنگ مرکز پر ایک بھی رائے دہندہ نہیں پہنچا۔

no vote casted at diver polling booth of tral in ddc elections
ترال: دیور پولنگ مرکز پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 10:59 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوا، جو دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوا۔

وہیں، ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں ترال کے آری پل بلاک میں 15.03 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ وہیں، آری پل بلاک کے دیور پولنگ بوتھ پر ایک بھی ووٹ نہیں ڈالے گئے۔ اس بوتھ پر کل ووٹوں کی تعداد 245 تھی جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 135 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 110 تھی۔

آری پل بلاک کے لیے نو امیدوار میدان میں تھے۔

no vote casted at diver polling booth of tral in ddc elections
ترال: دیور پولنگ مرکز پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے میں 50.53 فیصد ووٹنگ

واضح رہے کہ دوسرے مرحلے کے تحت ترال بلاک میں ووٹنگ کے دوران بھی آٹھ مراکز پر صفر ووٹنگ درج کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ تیسرے مرحلے میں جموں وکشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی، جن میں 305 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جن میں سے 252 مرد اور 53 خواتین امیدوار ہیں۔ کشمیر میں 16 حلقے ہیں جن میں 166 امیدوار ہیں۔ جبکہ جموں میں 17 حلقے ہیں، جن میں 139 امیدوار ہیں۔

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے میں 52 فیصد جبکہ دوسرے مرحلے میں 49 فیصد تھی اور تیسرے میں 50.53 فیصد درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.