ETV Bharat / state

پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، 8مقامات پر جائیداد قرق - کاکاپورہ پلوامہ پراپرٹی قرق

ضلع پلوامہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کی گئی کارروائی میں تحصیل کاکاپورہ میں 8 مختلف مقامات پر غیر منقولہ جائیداد کو قرق کیا گیا۔ kashmir nia attaches properties at 8 places

پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، 8مقامات پر جائیداد قرق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 3:27 PM IST

پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، 8مقامات پر جائیداد قرق

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے کی گئی ایک بڑی کارروائی میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کی 8 مختلف مقامات پر غیر منقولہ جائیداد قرق کی گئی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت، جموں، کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی جائیداد اٹیچ کی۔ سبھی کارروائیاں تحصیل کاکاپورہ میں ہیں انجام دی گئیں

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس کارروائی کو پولیس، سی آر پی ایف اور محکمہ مال کے اشتراک سے انجام دیا۔ این آئی کے مطابق یہ سبھی املاک عسکری سرگرمیوں میں تعاون کے لئے استعمال کی جاتی تھیں۔ اس سلسلے میں این آئی اے نے اراضی کے ساتھ ساتھ عمارتی ڈھانچوں کو بھی قرق کیا گیا۔ این آئی اے کی اس کارروائی کے دوران محمد شفیع وانی نامی ایک مقامی رہائشی کے مکان کو اٹیچ کیا گیا ہے جو کود سال 2018 سے زیر حراست ہے۔ وہیں محمد ٹکا خان نامی ایک اور شخص کی جائیداد کو بھی اٹیچ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Two Houses Attached for Harbouring Militants: کشمیر میں دو رہائشی مکان اٹیچ، عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام

قابل ذکر ہے کہ وادی بھر میں گزشتہ کئی ماہ سے عسکری سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی سمیت ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے پڑی پیمانے پر کارروائیاں شروع کی گئی ہیں جس کے تحت عسکری سرگرمیں میں ملوث ہونے کے الزام میں غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں منشیات فروشی میں ملوث افراد کی جائیداد کو بھی قرق کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے ہی اوتنی پورہ علاقے میں منشیات فروشی کے الزام میں کوٹھ بلوال جیل، جموں میں قید ایک شخص کے دو منزلہ رہائشی مکان کو قرق کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.