’’ڈاکٹرز فار یو‘‘ نام کی ایک این جی او نے شعبہ صحت میں استحکام اور مریضوں کی سہولیات کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک ایمبولینس ضلع انتظامیہ کو عطیہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ایمبولنس سی ایم او پلوامہ کے سپرد کرتے ہوئے این جی او کی کاوشوں کی سراہنا کی۔
ڈی سی نے کہا کہ ’’ایمبولینس انتظامیہ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگی اس سے شعبہ صحت کو تقویت کے علاوہ سینکڑوں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے میں بھی آسانی ہوگی۔‘‘
انہوں نے غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ایمبولنس کا عطیہ فراہم کیے جانے پر انکی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی فلاحی کام انجام دئے جانے کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: سرکٹ ہاؤس میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، بی ایم او پلوامہ، ڈی سی پلوامہ سمیت ڈاکٹرز فار یو کے کئی رضاکار موجود تھے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرز فار یو ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو برسوں سے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور قدرتی آفات میں انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔