ETV Bharat / state

NC Leader on JK Assembly Elections: ’کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے پھر انتخابات منعقد کیوں نہیں کرائے جاتے‘ - کشمیر اسمبلی انتخابات

ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے طلبہ کی گئی میٹنگ کے دوران این سی کے سینئر لیڈران نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے لائحہ عمل کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا۔ NC Holds party Meeting in Pulwama

’کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے پھر انتخابات منعقد کیوں نہیں کرائے جاتے‘

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 6:39 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے لیڈران و کارکنان کی ایک میٹنگ ضلع پلوامہ میں ہفتہ کو منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع صدور سمیت سابق ایم ایل اے، ایم ایل سمیت ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران کارکنان پر پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنائے جانے پر زور دیا گیا۔ MP Hasnain Masoodi in Assembly Election in JK

’کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے پھر انتخابات منعقد کیوں نہیں کرائے جاتے‘

میٹنگ کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا: ’’اگر ان کے مطابق جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر انتخابات کیوں منعقد نہیں کرائے جا رہے۔‘‘ حسین مسعودی نے بی جے پی کے ’’کشمیر میں امن کے دعووں کو از خود غلط ثابت‘‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’ایک جانب بی جے پی کشمیر میں نارملسی، امن و امان کا ڈھونڈورا پیٹ رہی ہے، وہیں دوسری جانب کشمیر میں غیر بی جے پی سیاسی رہنمائوں، کارکنان کا قافیہ حیات اس قدر تنگ کیا گیا ہے کہ انہیں جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔‘‘ معودی نے مزید کہا کہ ’’اب نوبت یہاں تک پہنچ کی ہے ہیں کشمیری قیدیوں کو ہزاروں کلومیٹر دور ملک کی مختلف جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے۔‘‘MP Hasnain Masoodi Lashes out at BJP

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مسعودی نے کہا: ’’مرکزی سرکار گزشتہ چار سالوں سے انتخابات کے حوالے سے اعلانات کر رہی ہے، تاہم انتخابات منعقد نہیں کروائے جا رہے ہیں اور انتخابات نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بھی وجہ بیان نہیں کی جا رہی ہے۔‘‘ ممبر پارلیمنٹ نے مرکزی سرکار پر ’آزادی رائے کو دبانے‘ کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’پر امن احتجاج اور کی بھی نظریہ سے اختلاف کرنے ہمارا جمہوری حق ہے جسے دبانا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ NC Leaders on Assembly Election

ادھر، میٹنگ کے دوران سابق ایم ایل سی اور جنوبی زون کے صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’مرکزی سرکار کا دعویٰ ہے کہ جموں وکشمیر میں تبدیلی آئی ہے، اگر انہیں ایسا لگتا ہے تو جموں وکشمیر میں انتخابات کروائیں تاکہ مرکزی سرکار کو بھی پتہ چلے کہ کون سی تبدیلی آئی ہے۔‘‘

قبل ازیں، این سی کی جانب سے طلب کی گئی میٹنگ کے دوران نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران نے خطاب کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے لائحہ عمل کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا گیا جبکہ عوام کو انتخابات کے لئے تیار رہنے کی بھی اپیل کی گئی۔ وہیں نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کہ وہ اپنا اندراج ووٹر لسٹ میں کرائیں تاکہ وہ حق رائے دہی کا استعمال کر سکے۔National Conference Party Meeting in Pulwama

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.