ETV Bharat / state

پلوامہ میں بھی مہاشیوراتری کا تہوار منایا گیا - Maha Shivratri festival celebrated with enthusiasm in Pulwama

سارے جموں و کشمیر میں مہاشیوراتری کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے جبکہ پلوامہ کے مختلف مقامات پر خصوصی پوجا کی گئی۔

Maha Shivratri festival celebrated with enthusiasm in Pulwama
پلوامہ میں مہاشیوراتری کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 4:01 PM IST

ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں آج بھی بڑی تعداد میں پنڈت رہتے ہیں۔ یہاں مسلمان اور ہندو پنڈت مل جل کر رہتے ہیں جو یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔ مہاشیوراتری کو پنڈتوں کی جانب سے رات بھر خصوصی پوجا کی جاتی ہے۔ 11 اور 12 مارچ کی درمیانی رات کو یہ خصوصی پوجا کی جائے گی۔

پلوامہ میں مہاشیوراتری کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

اس سلسلے میں اس اشوک کمار پنڈت نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں ہم اچھی طرح سے اپنے تہوار مناتے ہیں۔ وہیں، پڑوس میں رہنے والے مسلمان ہمیں مبارکباد بھی دیتے ہیں جبکہ ہم ان کے تہواروں میں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہاں سبھی مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں‘۔ مقامی نوجوان احمد نے بتایا کہ ’اس علاقہ میں ہندو۔ مسلم بھائی چارہ کئی سالوں سے برقرار ہے اور ہمیشہ برقرار رہے گا۔

حکومت کی جانب سے یہاں پنڈتوں کے لیے ایک کالونی بھی تعمیر کی گئی جہاں 60 سے زائد مکانات موجود ہیں۔ موسم سرما کی شروعات کے ساتھ ہی اکثر پنڈت جموِں منتقل ہوجاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.