پلوامہ: لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں نیشنل اکیڈمی انڈسٹریل کنکلیو کے دوران سید منطقی نرسنگ کالیج، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اینڈ سینٹر فار انوویشن کا افتتاح کیا۔ اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے گورنر موصوف کا استقبال کیا اور ان کی یونیورسٹی آمد کو باعثِ افتخار قرار دیا۔ LG Sinha addressed Academia-Industrial Conclave
اپنے خطاب میں گورنر منوج سنہا نے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں ترقی کو نچلے پائیدان تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس کھولنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یو ٹی انتظامیہ وعدہ بند ہے اور اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی لیت ولعل نہیں کیا جائے گا۔ LG Sinha at IUST Awantipora
منوج سنہا نے بتایا کہ کشمیر میں اب تک 9229 پروجیکٹس مکمل کیے گیے ہیں اور یہاں ہر سطح پر اب بدلاؤ نظر آ رہا ہے۔ تاہم کچھ عناصر کو یہ بدلاؤ راس نہیں آرہا ہے، کیونکہ ان کو عوامی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات زیادہ عزیز ہیں لیکن ہماری سرکار ترقی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
اس موقع پر گورنر کے مشیر آر آر بٹناگر، چیف سیکرٹری، دویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور دیگر سول اور پولیس عہدیدا بھی موجود تھے۔ ایل جی کی یونیورسٹی آمد پر پورے یونیورسٹی کیمپس میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔Academia-Industrial Conclave at IUST
یہ بھی پڑھیں:
JKCCE Age Relaxation: جے کے اے ایس امتحانات کے لئے عمر کی حد میں رعایت کا اعلان