ETV Bharat / state

Lack of Basic Facilities in Wantinad Tral: ترال کا وانٹی ناڑ علاقہ تعمیر و ترقی سے کوسوں دور - وانٹی ناڑ، ترال بنیادی سہولیات کے فقدان

ضلع پلوامہ کے وانٹی ناڑ، ترال علاقہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ علاقہ سرکاری نظروں سے پوری طرح اوجھل ہو چکا ہے۔ Wantinad Residents lack basic facilities

ترال کا وانٹی ناڑ علاقہ تعمیر و ترقی سے کوسوں دور

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 12:02 PM IST

ترال کا وانٹی ناڑ علاقہ تعمیر و ترقی سے کوسوں دور

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے کئی دہیات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اگرچہ گزشتہ برسوں کے دوران انتظامیہ کی جانب سے قابل ستائش کام انجام دئے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود سب ضلع میں کئی دہیات آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔

ترال ٹاؤن سے بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع وانٹی ناڑ، نارستان کی آبادی کو بھی اس جدید دور میں کئی مشکلات درپیش ہیں۔ جہاں ان لوگوں کو علاقے میں بجلی کی ابتر صورتحال سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں گاؤں میں دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق گاؤں میں بہتر بجلی سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں نصب 63کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر کو اپگریڈ کر کے 100کلو واٹ کرایا گیا لیکن نیے ٹرانسفارمر میں فالٹ ہونے کی وجہ سے اس کا فائدہ لوگوں تک نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ ایک مقامی باشندے نے دعویٰ کیا کہ جدید ٹرانسفارمر ایک موبائل فون تک کو چارج کرنے کی ثقت نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں: Tral village rues lack of basic facilities: ترال کا گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

علاقے میں دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کا تذکرہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا: ’’گاؤں میں گلی کوچوں کی حالت قابل رحم ہے اور ایسا لگتا ہے کہ گاوں سرکاری نظروں سے پوری طرح اوجھل ہو چکا ہے۔‘‘ ایک مقامی خاتون، ظریفہ، نے بتایا کہ ’’وانٹی ناڑ گاؤں انہتائی پسماندہ ہے، بجلی کے ساتھ ساتھ پانی اور دیگر بنیادی سہولیات بھی نہیں ہیں جبکہ غریب افراد کو دیہی ترقی کی جانب سے مکانات فراہم کیے جا رہے ہیں لیکن یہاں ایسا نہیں ہے اور ہم کچے مکانات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Dargad Village Lack of Basic Facilities: ترال کا درگڈ گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.