ترال:کسانوں کو سرکاری اسکیموں کی جانکاری کے لیے حکومت ہند کی جانب سے کسان سمپرک پروگرام کے تحت آج دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں پروگرام جاری رہے۔ سب ضلع ترال میں بھی اس حوالے سے پروگرام جاری رہے، جہاں منگل کے روز آری پل بلاک آفس کے احاطے میں دوسرے روز بھی ایگریکلچر اور ہاٹیکلچر محکمہ جات کے آفیسران نے کسانوں کو جانکاری فراہم کی اور زراعت کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور دیگر چیزوں کے بارے میں سیر حاصل بحث کی گئی ۔
آری پل میں پروگرام کے دوران، زراعت، باغبانی، حیوانات، بھیڑ پالنے، ماہی پروری اور دیگر محکموں کے عہدیداروں نے حصہ لینے والے کسانوں میں مختلف اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی اور اور پرزینٹیشن پروگراموں کے دوران مانیٹر پر دکھائی جانے والی مختصر فلموں کے ذریعے بھی آگاہی پیدا کی گئی۔ کسانوں کو فشریز اینڈ ایکوا کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ، انٹیگریٹڈ پولٹری ڈیولپمنٹ پروگرام، ایگریکلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ، انیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ، پی ایم کسان، سوائل ہیلتھ کارڈ، پی ایم کسان مندھان یوجنا، پی ایم کرشی سنچائی یوجنا، پی ایم کرشی سنچائی یوجنا، پی ایم بی کے بارے میں آگاہی اور تربیت دی گئی۔
مزید پڑھیں: Kisan samprak programme Tral: ترال میں کسان سمپرک پروگرام کے تحت تقاریب منعقد
محکمہ زراعت کے ایک آفیسر حفیظ اللہ نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ان پروگراموں کو مقصد ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانا اور کاشتکاروں کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے ہالسٹک ڈولوپمنٹ پروگراموں کا مقصد زرعی انقلاب لانا ہے اور جس کے نتائج اگلے پانچ سالوں میں سامنے آ سکتے ہیں۔