ETV Bharat / state

پلوامہ کا نوجوان دہلی میں لاپتہ - اعلی تعلیم یافتہ نوجوان

چوبیس سالہ زاہد ایک اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جنہوں نے انگریزی اور جرنلزم ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی ہے۔

پلوامہ کا نوجوان دہلی میں لاپتہ
پلوامہ کا نوجوان دہلی میں لاپتہ
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 1:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے براہ بنڈنہ علاقہ کے رہنے والے زاہد احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار دہلی میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے زاہد احمد ڈار کے رشتہ داروں نے کہا کہ '24 سالہ زاہد ایک اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہے جنہوں نے انگریزی اور جرنلزم ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی ہے ۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے دہلی میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے۔ جس دوران وہ روزانہ اپنے والدین سے فون پر بات کر رہے تھے ۔ تاہم 26 نومبر 2020 کے بعد زاہد کا فون اچانک بند ہو گیا جس کے بعد زاہد سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔'

پلوامہ کا نوجوان دہلی میں لاپتہ

انہوں نے بتایا کہ ''ہم نے 27 نومبر کو اونتی پورہ پولیس تھانہ میں شکایت درج کی تھی۔ 28 نومبر کو پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ زاہد کے چند رشتہ دار اس کا پتہ لگانے کے لئے دہلی گئے تھے۔ ''

تاہم مذکورہ نجی کمپنی کے انتظامیہ نے انہیں کہا کہ زاہد نے نوکری سے استعفی دے دیا ہے۔ زاہد کا پتہ لگانے میں ناکام ہونے کے بعد وہ 4 دسمبر کو دہلی سے واپس لوٹ گئے ۔

زاہد کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے رشتہ دار خاص کر والدین کافی پریشان ہو گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زاہد کو بازیاب کرنے میں ان کی مدد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.