ETV Bharat / state

Pulwama Anti Narcotics Rally ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام - پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی برآمد

جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ JKNPF Pulwama Drug Awareness Rally

a
a
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 3:11 PM IST

ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی برآمد کی گئی۔ جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کی جانب سے پارٹی آفس درسو سے سے برآمد کی گئی اور مختلف گلی، کوچوں اور سڑکوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی آفس کے قریب ختم ہوئی۔ ریلی میں پارٹی لیڈران و کارکنان سمیت مقامی نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں شامل نوجوانوں، پارٹی کارنان نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے مضر اثرات، نقصانات سے متعلق مختلف پیغامات تحریر تھے۔ جبکہ ریلی میں شامل افراد منشیات مختلف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ منتظمین کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد لوگوں خاص کر نوجوانوں اور طلبہ کو منشیات سے دور رکھنے کی ترغیب ہے۔

مزید پڑھیں: Tral Anti Drugs rally : ترال، کارمولہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی صدر شیخ مظفر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں کو سامنے آنا چاہئے تاکہ ہم آنے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے علماء کرام، ائمہ و خطباء مساجد سے منبروں پر منشیات کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ پارٹی کے ایک اور عہدیدار سنجے کمار نے کہا: ’’ہمارہ پارٹی کا منشور ہے کہ ہم جموں وکشمیر اور لداخ کو منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے پاک کرنے کے لئے کام کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سماج کو منشیات سے پاک کرنا کسی ایک پارٹی، جماعت یا محکمہ کا ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.