ETV Bharat / state

LG Grieved Over Awantipora Accident اونتی پورہ حادثے پر سنہا کا اظہار رنج

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 3:01 PM IST

ہفتہ کی صبح جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سڑک حادثہ کے دوران چار غیرمقامی مزدوروں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے متاثرہ کنبوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

a
a

اونتی پورہ حادثے پر سنہا کا اظہار رنج
اونتی پورہ حادثے پر سنہا کا اظہار رنج

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کی صبح جنوبی کشمیر کے بارسو، اونتی پورہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ہلاک شدگان کی ارواح کے ابدی سکون کے لیے بھی دعا کی ہے۔ ایل جی منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’میں آج اونتی پورہ میں ہونے والے بدقسمت بس حادثے سے بہت غمزدہ ہوں، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ میں نے ضلع انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔‘‘ ایک اور ٹویٹ میں ایل جی سنہا نے کہا: ’’ضلع انتظامیہ بہار میں سوگوار کنبوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں چار غیر مقامی باشندے ہلاک ہو گئے جبکہ حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ حادثہ جنوبی کشمیر کے بارسو اونتی پورہ علاقے میں میں اُس وقت پیش آیا جب غیر مقامی مزدوروں سے بھری ایک مسافر بردار بس، مبینہ طور، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ہائی وے پر الٹ گئی اور اس میں سوار سبھی مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور سب ضلع اسپتال پانپور پہنچایا گیا تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی تین زخمیوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ دوران علاج ایک اور شخص کی موت واقع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: Labourers Killed During Road Accident : اونتی پورہ حادثہ میں چار مہاجر مزدور ہلاک، کئی زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.