ETV Bharat / state

جن ابھیان پروگرام سےعوام ناخوش

سماجی کارکنان کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے پروگرام کے لیے ہر تیاری کی لیکن اس نے جن ابھیان پروگرام کے بارے میں عوام کو نہیں بتایا، جس کی وجہ سے لوگوں نے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔

جن ابھین پروگرام سے عوام ندارد
جن ابھین پروگرام سے عوام ندارد
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 8:13 PM IST

جن ابھیان نامی پروگرام کا آج وادی بھر میں آغازِ کیا گیا، لیکن جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں یہ پروگرام ایک فلاپ شو ثابت ہوا ہے کیونکہ عوام کے لیے بلائے گئے اس پروگرام میں عوام کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی۔ سچ تو یہ ہے کہ عوام کو اتنے بڑے پروگرام کے لیے آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی زرائع ابلاغ کو پروگرام کی کوریج کرنے کی زحمت گوارہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

جن ابھین پروگرام سے عوام ندارد

سماجی کارکنان کا الزام ہے کہ ٹاون ہال ترال میں تقریباً ہر محکمے نے اپنے اسٹال تو لگائے تھے لیکن عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں وہ ناکام ہوئے اور دن بھر ملازمین آپس میں گھپ لگاتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

مقامی سماجی کارکن غلام محمد کا نٹرو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جن ابھیان پروگرام عوام کے لیے ہے لیکن یہاں پر عوام کو اس بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے اس پروگرام کا مقصد فوت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طویل عرصے سے سنڈے مارکیٹ نہیں ہو رہا ہے آراستہ

بی ڈی سی چیرمین اوتار سنگھ ترالی نے بھی میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اتنے بڑے پروگرام میں عوام کی شرکت کو یقینی نہ بنانے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپیل کی کہ آیندہ دو پروگراموں میں پبلک کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بے حد ضروری ہیں۔

الغرض بلند و بانگ سرکاری دعووں کے باوجود جن ابھیان پروگرام ترال میں ایک فلاپ شو ثابت ہوا ہے، جس کا ایل جی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.