ETV Bharat / state

Poor Drainage in Tral ڈرینیج سسٹم نہ ہونے سے ہردومیر ترال کی آبادی انتظامیہ سے نالاں - ہردومیر ترال علاقہ تازہ خبر

ترال کے ہردومیرعلاقہ کے لوگوں نے مطابق ڈرینیج سسٹم کی عدم دستیابی سے انہیں طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے علاقہ میں پراپر ڈرینیج سسٹم کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔Poor Drainage in Tral

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 8:46 PM IST

Updated : Dec 27, 2022, 9:07 PM IST

ترال: ہردومیر ترال میں آبادی نے ڈرینیج کی عدم دستیابی سے تنگ آکر انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ناگہ محلہ ہردومیر کی آبادی کا کہنا ہے کہ ترال سے لاڈی یار سڑک پر ہردومیر کے مقام پر ڈرینیج کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات درپیش آرہے ہیں۔ مکمل ڈریینج نہ ہونے کے سبب گندہ پانی لوگوں کے صحنوں میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں گھروں سے نکلنا محال ہورہا ہے۔No Drainage system In tral Hurdumir

ڈرینیج سسٹم نہ ہونے سے ہردومیر ترال کی آبادی انتظامیہ سے نالاں

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس آدھے کلو میٹر میں انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس جگہ پر اکثر و بیشتر ٹریفک جام اور گاڑیاں پھنسنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی کبھار مقامی لوگوں اور ڈرائیوروں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوتی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق پراپر ڈرینیج نہ ہونے کے سبب اکثر یہاں کیچڑ میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں۔Tral People Suffer Due To Poor Drainage System

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کی نسبت سے وہ گزشتہ دو سالوں سے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، لیکن سوائے یقین دہانی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب اپنی درخواستوں کو دفاتر میں لیکر تھک چکے ہیں کیونکہ انتظامیہ نے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: Poor Power Supply in Tral ترال کے ناگہ واڑی کے باشندے بجلی کے ناقص نظام سے پریشان

ہردومیر ترال کی آبادی نے اے ڈی سی ترال سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج میں شدت لائیں گے۔

Last Updated : Dec 27, 2022, 9:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.