ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس سروس کے لئے انہوں نے مقامی افراد سے ہی مدد حاصل کی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’سرکار کی طرف سے معذور افراد کو کوئی خاص مدد نہیں مل رہی۔‘‘ اس لئے انہوں نے ہی جسمانی طور ناخیز افراد کی مدد کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایمبولنس مخصوص طریقے پر ڈیزائن کی گئی ہے کہ جس میں مریضوں کو بغیر تکلیف معالجوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
ایسو سی ایشن سے وابستہ رضاکاروں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ وہ بھی ان ناخیز افراد کے تئیں اپنی ذمہ داری کو نبھائیں کیونکہ ’’سرکار کے پاس عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ وسائل ہیں۔‘‘