ETV Bharat / state

Haj Training Programme پلوامہ، ڈوڈہ میں حج تربیتی پروگرام - پلوامہ میں حج تربیتی پروگرام

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع سمیت خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع میں حج تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

Doda Haj Training Programme
Doda Haj Training Programme
author img

By

Published : May 4, 2023, 5:20 PM IST

پلوامہ، ڈوڈہ میں حج تربیتی پروگرام

پلوامہ، ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حج کمیٹی کی جانب سے ضلع کے عازمین کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں عازمین کو مناسک حج کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سفر کے حوالہ سے ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔ حج تربیتی پروگرام کے دوران عازمین کو اسکرین پر آ ڈیو اور ویڈیو کی مدد سے بتایا گیا ہے کہ حج کے دوران وہ ارکان حج کیسے اور کس طرح شریعت کی رو سے ادا کر سکتے ہیں۔ حج تربیتی پروگرام کے دوران مدعو کیے گئے مقررین، ماہرین نے سفر محمود کے دوران اراکین پر امن طور ادا کرنے کی ٹریننگ دی تاکہ عازمین کو حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تربیتی پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حج سے متعلق سبھی تفاصیل فراہم کرنے اور سفر محمود کے دوران لاعلمی کے سبب ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے انہوں نے عازمین کو تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ عازمین سفر محمود کو بحسن خوبی اور احسن طریقہ سے انجام دے سکیں۔ حج تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے عازمین حج نے کیمپ میں حاصل ہونے والی معلومات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ میں حج کے مسائل اور ارکان سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں جس سے عازمین سفر محمود کے دوران مستفید ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ کے چھ سو عازمین نے تریتی میں شرکت کی جنہیں مناسک حج کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔

ڈوڈہ میں حج تربیتی پروگرام

خطہ چناب کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں رواں برس سفر محمود پر روانہ ہونے والے عازمین کے لیے خصوصی حج تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پروگرام کے دوران عازمین کو عملی تربیت اور حج کے مناسک کے بارے میں تفصیلی معلومات کے ساتھ ساتھ لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کیا گیا۔ معلمین نے عازمین کو قیام و طعام، رہائش، کرنسی کے تبادلے اور سفر کے دوران کی جانے والی دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل معلومات اور تربیت دی۔ انہیں اہم دستاویزات اور ساتھ لے جانے والے سامان کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: Haj 2023 Flight Schedule: حج فلائٹ شیڈول مرتب،21 مئی سے ہوگی روانگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.