ETV Bharat / state

Bear Attack in Pulwama ترال میں ریچھ کے حملے میں چار افراد کو زخمی - ترال میں ریچھ کا حملہ

پلوامہ کے ترال علاقے میں ریچھ نے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔ Bear Attack in Pulwama

ترال میں ریچھ کے حملے میں چار افراد کو زخمی

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 2:47 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہو کر انسانوں پر حملہ آور ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور موسم سرما میں اس قسم کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چھتر گام ترال علاقے میں ایک ریچھ نے حملہ کرکے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک ملازم سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔ Four injured in bear attack at Tral

ترال میں ریچھ کے حملے میں چار افراد کو زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے چھترگام علاقے میں ریچھ کے حملے میں محکمہ وائلڈ لائف کا ایک ملازم اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بنیادی علاج معالجے کے لئے پہلے ہیلتھ سینٹر چھترگام پہنچایا گیا جہاں سے ان کو سب ضلع ہسپتال ترال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت محمد امین بٹ ساکن خانہ گنڈ(کیجیول ملازم وایلڈ لایف) دلیر سنگھ، کلجیت سنگھ اور کمل جیت کور ساکنان چھترگام کے بطور کی گئی ہے زخمی اور مقامی افراد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلی حیاتیات اور انسانی تصادم کی خبریں اب تو روز کا معمول بن گیا ہے لیکن وایلڈ لایف اس بارے میں خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ تاہم محکمے میں کام کر رہے ایک ڈیلی ویجز نے بتایا کہ سرکار کے پاس ہمارے لیے کوئی پالیسی ہی نہیں ہے اور ہمیں اپنا محکمہ بھی کام تو لے رہا ہے لیکن نہ ہماری تنخواہ ہوتی ہے اور نہ ہی ہماری حفاظت کے لیے کام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Injured in Bear Attack ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.