جنوبی کشمیر: ضلع پلوامہ میں کے مونگھما علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ وہیں آگ کی وجہ سے مکان میں موجود سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مونگھما علاقے میں غلام محمد صوفی کے گھر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا۔ fire broke out in pulwama
وہیں آگ پر قابو پانے کے دوران غلام محمد کا بیٹا محمد شفیع صوفی معمولی زخمی ہو گیا۔ اس ضمن میں غلام محمد نے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے سبھی لوگوں نے بہت محنت کی، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پایا گیا۔fire broke out in pulwama
یہ بھی پڑھیں: Residential Houses Gutted in Poonch: پونچھ میں آتشزدگی میں چار رہائشی مکان خاکستر