ETV Bharat / state

FIR lodged against vandalism: ترال اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج - حرکت قلب بند ہونے سے مریض کا انتقال

مندورہ سے تعلق رکھنے والے غلام محی الدین شیخ کو معدے کی شکایت پر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں انہیں انجیکشن اور دیگر ادویات دی گئیں۔ دوائی اور انجیکشن کے بعد انہیں کچھ افاقہ بھی ہوا، تاہم بعد میں حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ انتقال کے بعد اہل خانہ پر ہنگامہ کرنے کا الزام ہے۔ FIR lodged against vandalism

fir-lodged-against-vandalism-in-sdh-tral
ترال اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Jun 18, 2022, 8:03 PM IST

ترال: سب ضلع اسپتال ترال میں دوران شب ایک بیمار کی ہارٹ اٹیک کی وجہ ہونے سے موت ہونے کے بعد مبینہ طور متوفی کے اہل خانہ نے توڑ پھوڑ کی جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل رات مندورہ سے تعلق رکھنے والے غلام محی الدین شیخ کو معدے کی شکایت پر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں انہیں انجیکشن اور دیگر ادویات دی گئی۔ دوائی اور انجیکشن کے بعد انہیں کچھ افاقہ بھی ہوا، تاہم بعد میں حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ انتقال کے بعد اہل خانہ پر ہنگامہ کرنے کا الزام ہے FIR lodged against vandalism۔ غلام محی الدین شیخ کے انتقال پر اہل خانہ نے مبینہ طور پر اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

ویڈیو

بی ایم او ترال ڈاکٹر وریندر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ مزکورہ مریض کو اسپتال میں ہارٹ اٹیک آیا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے اسپتال کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیاہے اور بعد ازاں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کیا ہے۔ ڈاکٹر وریندر سنگھ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے تاہم لوگوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسپتال انتظامیہ کو اپنا پورا تعاون دیں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.