سابق عسکریت پسند کی موت - جموں و کشمیر کی خبر
ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ایک ہفتہ قبل مسلح افراد کے حملے میں سابق عسکریت پسند زخمی ہوا تھا۔
سابق عسکریت پسند ہلاک
سابق عسکریت پسند جو رواں ماہ 15 اکتوبر کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہوا تھا ، آج صبح اس کی موت ہوگئی ہے۔
15 اکتوبر کو کاکاپورہ کے علاقہ میں جموں و کشمیر کے بینک کے قریب مشتبہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق عسکریت پسند تنویر احمد صوفی زخمی ہوگیا تھا۔
تاہم آج صبح ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد وہ سرینگر کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
تنویر احمد نامی یہ نوجوان لاک ڈاؤن سے قبل نانوائی کا کام کرتا تھا اور حال ہی میں جے کے بنک کاکاپورہ کی اوپری منزل پر دو تین افراد نے مل کر ایک ہوٹل شروع کیا تھا۔
Last Updated : Oct 25, 2020, 9:52 AM IST