ETV Bharat / state

Enrollment Drive in Govt Schools محکمہ تعلیم کی جانب سے اونتی پورہ میں انرولمنٹ مہم کا آغاز

محکمہ تعلیم نے بدھ کے روز پدگام پورہ گاؤں سے ڈاڈسرہ تک ایک انرولمنٹ مہم چلائی۔ اس مہم کا مقصد ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کو بڑھانا ہے۔

enrollment-drive-by-education-department-at-awantipora
کشمیری اسکولی بچے
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 7:43 PM IST

محکمہ تعلیم کی جانب سے اونتی پورہ میں انرولمنٹ مہم کا آغاز

اونتی پورہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں محکمہ تعلیم نے بدھ کے روز پدگام پورہ گاؤں سے ڈاڈسرہ تک ایک انرولمنٹ مہم چلائی۔ اس انرولمنٹ مہم میں اسکولی طلبہ کے علاوہ اساتذہ کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اس مہم کو اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال نے ڈی پی او پلوامہ منظور خان اور زیڈ ای او اونتی پورہ کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ظفر حسین شال نے بتایا کہ انتظامیہ سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم کے لیے وعدہ بند ہے اور نہ صرف یہاں اعلی معیار کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے، بلکہ یہاں ماہر اساتذہ بچوں کی بہتر رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اس لیے آج والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں ۔

مزید پڑھیں : Enrolment Drive in Kakapora Pulwama کاکاپورہ، پلوامہ میں اینرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

اس موقع پر مڈل اسکول پدگام پورہ سے ایک کار ریلی نکالی گئی جو ترال اور اونتی پورہ کے کئی دیہات سے ہوتی ہوئی بعد ازاں ڈاڈسرہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کو بڑھانا ہے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او پلوامہ منظور خان نے بتایا کہ والدین کے اندر ابھی بھی سرکاری اسکولوں کے بارے میں غلط فہمیاں پائی جا رہی ہیں اور انہی غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے آج اس ڈرائیو کا اہتمام کیا تھا تاکہ والدین کو اس بات کے لیے راضی کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.