ETV Bharat / state

Pulwama Encounter Update: پلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک - دو اے کے رائفل برآمد

ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ کے پنگلنہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔ Two Militant Killed in Gundipora Encounter

پلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : May 30, 2022, 8:01 AM IST

Updated : May 30, 2022, 11:58 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے میں اتوار کے روز پانچ بجے کے قریب شروع ہونے والے تصادم آج دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہوا۔ اس جھڑپ میں پولیس کے مطابق ضلع پلوامہ منگہماہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عابد حسین شاہ کے علاوہ ایک اور عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔ عابد حسین شاہ نے کچھ ہفتے پہلے ہی عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے دو اے کے رائفل بھی برآمد کیا ہے۔' Encounter in Pulwama

پلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے مطابق علاقے میں ابھی بھی تلاشی کارروائی جاری ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی کہ ان دو عسکریت پسندوں میں ایک پولیس اہلکار ریاض احمد کی ہلاکت میں ملوث تھا۔اس سے قبل پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ کے گنڈی پورہ پنگلنہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے میں گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب جھڑپ شروع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Bejbehara: بجبہاڑہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

تفصیلات کے مطابق فوج 55 راشٹریہ رائفلز کو گنڈی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور اسی دوران ہی عسکریت پسندوں نے فوج پر گولی چلانا شروع کردیا۔ جس کے بعد کے 55آر آر, سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے اس پورے علاقے میں محاصرہ کا دائرہ وسیع کردیا اور علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی۔ چھ بجے کے قریب عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان دوبارہ چھڑپ شروع ہوئی جو اب ختم ہو چکا ہے۔

Last Updated : May 30, 2022, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.