پلوامہ: ترال علاقے میں آج اعلی الصبح ریچھ کے حملے میں ایک عمر رسیدہ خاتون زخمی ہوگی جسکے بعد انہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سنگرامہ ترال میں ایک بھاری برکم ریچھ نے خاتون پر حملہ کیا جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوئی۔Bear attack in Tral
خاتون کی شناخت رحمتی بیگم زوجہ غلام محمد ملک کے بطور ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق رحتمی بیگم زوجہ غلام محمد ملک ساکن سنگرامہ صبح گھر کے نزدیک باغ میں نکلی تو وہاں ایک بھاری برکم ریچھ نمودار ہوا جس نے خاتون پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ۔ خاتون کو زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال منتقل کیا گیا جہاں سے اسکو مزید علاج معالجے کے لیے سرینگر روانہ کیا گیا ہے ۔Elderly Woman Injured In Bear Attack
علاقے میں ریچھ کے نمودار ہونے سے مقامی لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کے سبب علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے اور لوگ محکمہ وائلڈ لائف کی ناقص کارکردگی پر سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ترال علاقے میں گزشتہ ماہ سے اب تک قریبا پانچ افراد ریچھوں کے حملوں میں زخمی ہوگئے ہیں جس میں 42 سالہ میمونہ اختر زوجہ نزیر احمد گنائی اپنے گھر کے صحن میں کام کر رہی تھیں۔ اسی دوران نزدیکی کھیت سے اچانک ایک ریچھ نمودار ہوا اور خاتون پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ Woman Injured in bear Attack
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں پچھلے دو ماہ کے دوران تیندوں اور ریچھوں کے حملوں میں نصف درجن کے قریب افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھیں ہیں جن میں چار کمسن شامل ہیں۔ Wild animal attacks rise in Kashmir
وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر انسانوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب ایک معمول بن گئی ہیں۔ جنگلی جانوروں کے بستیوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات آئے روز پڑھنے کو ملتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خوفناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں Bear Attack