ETV Bharat / state

Demolition Drive By Administration جواہرپورہ میں انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کاروائی کا آغاز - ترال میں انہدامی مہم کا آغاز

ترال انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے آج جواہرپورہ لام میں ناجائز تجاوزات کو منہدم کردیا۔ Anti Encroachment Drive Held In Tral

جواہرپورہ میں انتظامیہ کی جانب سے انہدامی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 5:20 PM IST

جواہرپورہ میں انتظامیہ کی جانب سے انہدامی مہم کا آغاز

پلوامہ:ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایات پر ترال میں انتظامیہ نے تحصیل آری پل کے لام جواہر پورہ علاقے میں ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی ایک مہم شروع کی جس دوران کئ ناجائز تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ کی زیر نگرانی منہدم کاروائی انجام دی جارہی ہے۔ اس موقع پر محکمہ مال اور اریگیشن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ عوامی مزاحمت کو روکنے کے لیے پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ تاہم اس دوران انتظامیہ کو کسی بھی طرح کی عوامی مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑا اس دوران معلوم ہوا ہے کہ انہدامی مہم کا مقصد سویناڈ گاوں کے لیے لنک روڈ کے لیے جگہ کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

اس راستے پر کئ حریص لوگوں نے اریگیشن کی زمین پر قبضہ کرلیا تھا۔ جس کے بعد ان کو آگاہ کیا گیا اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی تھی ۔تاہم تعاون نہ کرنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی اور انہدامی مہم شروع کی گئی۔ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کچھ لوگوں نے اریگیشن محکمے کی ملکیتی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا تھا اور انتظامیہ کو ایک لنک روڈ کی تعمیر کے لیے یہ تجاوزات ہٹانا پڑا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لیے ازخود آگے آئیں۔

مزید پڑھیں:Reaction on Land Eviction Order: سرکاری اراضی سے متعلق سرکیولر واپس لیا جائے، کسان یونائیٹڈ فرنٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.