ETV Bharat / state

Awareness Program on Drug De Addiction : ڈگری کالج پانپور میں آگاہی پروگرام منعقد - ڈگری کالج پانپور میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن

ڈگری کالج پانپور Degree College Pampore میں منشیات سے متعلق منعقد کیے گئے آگاہی پروگرام Awareness Program on Drug De Addictionمیں مقررین نے حاضرین کو نہ صرف منشیات سے دور رہنے کا مشورہ دیا بلکہ منشیات کی لت میں پھنسے دیگر افراد کو اس وبا سے باہر نکالنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔

ڈگری کالیج پانپور میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن کے موضوع پر آگاہی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 3:05 PM IST

ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج پانپور میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن Drug De Addictionکے موضوع پر آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔

ڈگری کالیج پانپور میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن کے موضوع پر آگاہی پروگرام منعقد

آگاہی پروگرام کے دوران ماہرین نے منشیات اور اس کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پروگرام میں شریک افراد خصوصا طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی صلاح دی۔

ماہرین نے بتایا کہ ’’منشیات ایک بدعت ہے اور اس سے ہماری نسلیں تباہ ہو رہی ہیں، اس لئے ہمیں کم عمری سے ہی بچوں کی صحیح تربیت کرنی چاہئے تاکہ وہ اس وبا سے دور رہ سکیں۔‘‘

آگاہی پروگرام Awareness Program میں حاضرین کو نہ صرف منشیات سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا بلکہ منشیات کی لت میں پھنسے دیگر افراد کو اس وبا سے باہر نکالنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ADC Awantiporaنے کہا کہ ’’منشیات کے خلاف ہم سب کو لڑائی لڑنی ہے، منشیات آج کے معاشرے میں ایک بڑا چیلنج ہے، جسے روکنے کے لیے ہم سب کو تیار رہنا ہے تاکہ اس بدعت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔‘‘

انہوں نے ڈگری کالج پانپور Degree College Pamporeکو منشیات کے خلاف پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیں: ترال: ’منشیات کا تدارک‘ موضوع پر سیمنار کا انعقاد

دریں اثناء، پروگرام کے آخر پر منشیات کے خلاف مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد خصوصا مقامی صحافیوں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اونتی پورہ، ظفر حسین شال کے علاوہ ضلع پلوامہ کے کئی افسران سمیت جنوبی کشمیر کے مختلف کالجوں سے آئے ماہرین اور طلبہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.