انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں اضلاع انتہائی حساس مانی جاتی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے دونوں اضلاع میں انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر نامساعد حالات کا سب سے زیادہ شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے حالات کے لحاظ سے حساس ترین تصور کیا جاتا ہے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات نیز پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ساڑھے 7 بجے سے ہوگی جس کے لیے سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
ادھر انتظامیہ نے صاف و شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ جہاں سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ وہیں متعلقہ عملے کو بھی اپنے اپنے پولنگ بوتھوں کی طرف ضروری ساز و سامان کے ساتھ روانہ کیا گیا ہے۔ ڈی ڈی سی اور پنچایتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ہفتے کے روز 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں سے 25 حلقے کشمیر جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں