ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں سب ضلع افسران کے ہمراہ عید الفطر کے لیے کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ DC pulwama Visits Awantiporaانہوں نے مارکیٹ کا دورہ کرنے کے علاوہ سب ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی۔ میٹنگ میں ایس ایس پی اونتی پورہ اے ڈی سی اونتی پورہ اے ڈی سی ترال اور تحصیلدار پانپور بھی موجود تھے۔
ڈی سی پلوامہ نے میٹنگ کے بعد اے ڈی سی اونتی پورہ کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران اشیاء خورد و نوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کو یقینی بنائے جانے کے لیے افسران پر زور دیا۔ DC pulwama Visits Awantipora reviews Eid Arrangements ڈی سی نے جامع مسجد اونتی پورہ کا دورہ کرکے وہاں نماز عید کے لیے کیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’عید الفطر کے موقع پر عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ پلوامہ متحرک ہے اور اس کے لیے کوئی دقیقه فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ DC Pulwama reviews Eid Arrangements in Awantiporaان کا مزید کہنا تھا کہ اسی غرض سے انہوں نے قصبہ اونتی پورہ کا دورہ کیا تاکہ عوام کو عید کے موقع پر کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں: Eid Rush in Kishtwar Markets: عید کے پیش نظر کشتواڑ کے بازاروں میں گہما گہمی