ETV Bharat / state

Assembly Elections In JK: سی آر پی ایف انتخابات اور امرناتھ یاترا کیلئے مستعد، آئی جی سی آر پی ایف - ترال میں سی آر پی ایف کا منی ہسپتال

سی آر پی ایف آپریشنز کشمیر ایم ایس بھاٹیہ نے کہا کہ سی آر پی ایف امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پیش پیش رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات اور امرناتھ یاترا کو احسن ڈھنگ سے منعقد کرانے کے لیے سی آر پی ایف پوری طرح تیار ہیں۔

آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز کشمیر ایم ایس بھاٹیہ

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 4:53 PM IST

سی آر پی ایف انتخابات اور امرناتھ یاترا کیلئے مستعد، آئی جی سی آر پی ایف

ترال: اسمبلی انتخابات اور امرناتھ یاترا کو احسن ڈھنگ سے منعقد کرانے کے لیے سی آر پی ایف پوری طرح تیار ہیں اور اس کے لیے مناسب اقدامات کیے کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز کشمیر ایم ایس بھاٹیہ نے ترال میں ایک منی ہسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف ایک پروفشنل فورس ہے جو ہمیشہ سے ہی امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پیش پیش ہے اور اب جبکہ مرکز کے زیر اہتمام علاقے جموں کشمیر میں انتخابات کو منعقد کرانے کے لیے آثار پیدا ہوگے ہیں اور امرناتھ یاترا کے لیے بھی سرکاری سطح پر انتظامات کیے گیے ہیں، سی آر پی ایف انتخابات اور اس یاترا کو بہتر ڈھنگ سے منعقد کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس ضمن میں کسی بھی طرح کا دقیقه فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے اس حوالے سے پہلے ہی تیاریاں شروع کی ہیں۔

مزید پڑھیں: IG CRPF MS Bhatia Interview پتھر بازی کے واقعات میں نمایاں کمی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری: آئی جی سی آر پی ایف

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد اسمبلی انتخابات اب تک منعقد نہیں ہوئے ہیں اور عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی پارٹیوں کا استدلال ہے کہ یہاں ایک عوامی حکومت وقت کی ضرورت ہے،کیونکہ عوامی حکومت میں عوام کو حکومت تک زیادہ رسائی حاصل ہوتی ہے۔ حال ہی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی یہاں کے بھاجپا لیڈران کو عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانی کے احکامات دیے تھے اسے یہ اشارہ ملا ہے کہ مرکز جموں وکشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات منعقد کرانے جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.