ETV Bharat / state

Drug Menace in Kashmir منشیات- جرائم کے بڑھنے کا باعث - کشمیر منشیات جرائم کی وجہ

منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے حوالہ سے آگاہی پروگرامز، سیمنار منعقد کرنے کے باوجود منشیات فروشی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

منشیات - جرائم کے بڑھنے کا باعث
منشیات - جرائم کے بڑھنے کا باعث
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 3:55 PM IST

منشیات - جرائم کے بڑھنے کا باعث

پلوامہ: جموں و کشمیر خاص کر وادی میں منشیات فروشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ماہرین نے حکام کی جانب سے ’’منشیات فروشی کا قلع قمع کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات‘‘ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سخت قوانین کا نفاذ عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے سبب دیگر جرائم میں بھی ہوشربا اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

وادی کے طول و ارض سے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے اور منشیات ضبط کرنے خبریں آئے روز موصول ہوتی رہتی ہیں تاہم منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ اب دیگر جرائم بشمول، بندوق کی نوک پر لوٹ کھسوٹ، بھتہ خوری، ڈاکہ زنی کی خبریں بھی عام ہوتی جاری ہے جس سے عوامی حلقوں میں کافی تشویش پائی جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نقلی ہتھیار دکھا کر ایک مقامی باشندے سے رقم سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پلوامہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری طور تحقیقات کا آغاز کیا اور محض چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی سماجی کارکنان نے کہا: ’’اس طرح کے واقعات اب کشمیر میں بھی عام ہونے لگے ہیں، اس طرح کی واردات میں اکثر ایسے نوجوان ملوث ہو رہے ہیں جو منشیات کے عادی ہو چکے ہیں، منشیات خریدنے کے لیے وہ کوئی بھی جرم انجام دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں چھ لاکھ افراد منشیات کی لت کے شکار

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی ایڈووکیٹ نے کہا: ’’منشیات کے دلدل میں پھنسے افراد خاص کر نوجوانوں کی کاؤنسلنگ کے ساتھ ساتھ اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزا دیے جانے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کو عدالتی پروسیڈنگ کے بجائے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا جائے تو جرائم میں خودبخود کمی واقع ہوگی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.