ETV Bharat / state

Contractors Demand Payment Release: رقومات کی واگزاری کے لیے ٹھیکہ دار سراپا احتجاج

ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں ٹھیکہ داروں نے واجب الادا رقومات فوری طور ادا کرنے کی مانگ کرتے ہوئے خاموش احتجاج درج کیا۔Contractors Protest in tral Demand Payment Release

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 11:51 AM IST

رقومات کی واگزاری کے لیے ٹھیکہ دار سراپا احتجاج

پلوامہ: محکمہ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے ساتھ کام کرنے والے ٹھیکہ داروں نے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ایک خاموش احتجاج کے ذریعے اپنی مانگوں کو انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں کا کہنا ہے کہ ان سے سابق ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے دو ہزار انیس میں کروڑوں روپے کا کام کروایا جس کے لیے انہوں نے بنکوں سے قرضہ حاصل کیا تاہم چار سال گزرنے کے باوجود رقومات واگزار نہیں کی جا رہیں۔Contractors Staged Protest

احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے بتایا کہ رقم واگزار نہ کیے جانے سے جہاں ایک طرف ان کا اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہوگیا ہے وہیں دوسری جانب وہ بنکوں کے قرضے تلے دب چکے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ جات سے فوری طور واجب الادا رقم واگزا کرنے کی مانگ کی ہے تاکہ وہ بھی سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔Tral Contractors Protest

دریں اثناء، اس موقع پر مقامی سماجی کارکن فاروق ترالی نے بھی ٹھیکہ داروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شمولیت اختیار کی۔Contractors Protest in tral Demand Payment Release

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.