پلوامہ:بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کے روز ضلع پلوامہ کے قصبیار علاقے میں حلقہ صدر راجپورہ سعید اسرار احمد کی قیادت میں گاؤں چلو ابھیان کا انعقاد کیا۔پروگرام میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی اور بی جے پی یونٹ ضلع پلوامہ کے سینیئر ممبران کے سامنے اپنی شکایات اور مطالبات پیش کیے۔
پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقے کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات سننا اور سردی کے موسم میں لوگوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔
اس دوران حلقہ صدر راجپورہ سعید اسرار احمد نے کہا کہ پارٹی وادی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور آج کا پروگرام بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ گاؤں چلو ابھیان کے پروگرام کے دوران پارٹی کے ممبران نے ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو غور سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات اور مطالبات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
علاقے کے لوگوں نے چلہ کلاں کے دوران علاقے کے لوگوں کے مطالبات اور شکایات سننے کے ایسے پروگرام منعقد کرنے پر بی جے پی پلوامہ یونٹ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔