ETV Bharat / state

Bjp on pagd rift: گپکار الائینس کا شیش محل بالآخر زمین بوس، بی جے پی - بھارتیہ جنتا پارٹی پی اے جی ڈی

غیر فعال پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے داخلی خلفشار کی خبریں سامنے آنے کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بیانات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ Bjp leader altaf Thakur on pagd

گپکار الائینس کا شیش محل بالآخر زمین بوس، بی جے پی

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 4:39 PM IST

گپکار الائینس کا شیش محل بالآخر زمین بوس، بی جے پی

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ’’عوامی مفادات پر سیاست کرنے والے گپکار الائنس کا شیرازہ اب بکھر چکا ہے اور اس میں شامل بڑی دو پارٹیاں آپس میں گھتم گھتا ہو رہی ہیں اور ایک دوسرے کو ایکسپوز کر رہی ہیں۔‘‘ ان خیالات کا اظہار بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نورپورہ، اونتی پورہ میں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

ٹھاکر نے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی ہمیشہ پاکستان کے قصیدے پڑھتی ہیں، جبکہ نیشنل کانفرنس لیڈران چین کی بات کرتے ہیں، کیونکہ ان دونوں پارٹیوں کے مفادات ان ہی ممالک کے ساتھ جڑے ہیں۔‘‘ الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ’’گزشتہ ستر برسوں کے دوران جو مظالم ان پارٹیوں نے عوام پر کیے ہیں یہ آج خود ان کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں جبکہ بی جے پی کے نو سال حقیقت میں بے مثال ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کے شرکاء - نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی - میں اس وقت مزید دوریاں بڑھ گئیں جب پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ نے نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ جماعت اقتدار کے لئے بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کی بھیک مانگ رہی ہے۔ اس کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ ’’اگر پی ڈی پی کو پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) سے علیحدہ ہونا ہے تو انکو فوراً یہ قدم اٹھانا چاہئے نہ کہ نیشنل کانفرنس کے خلاف فرضی بیان اور الزامات کو تقویت دینی چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں: End Of PAGD?: پی اے جی ڈی شرکاء کے مابین لفظی جنگ

الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کہ انکی پارٹی ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار رہتی ہے اور جب بھی انتخابات کا بگل بجے گا بی جے پی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں بنتا کیونکہ انتخابات کا منعقد انعقاد الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے نہ کہ بی جے پی کے۔ میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ تقریبا پینتیس سال کے بعد محرم الحرام کے جلوس پر پابندی ہٹانا بی جے پی کی ہی دین ہے جبکہ دیگر پارٹیوں نے اس بارے میں صرف سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’میرواعظ عمرفاروق حریت کے ایک قدآور لیڈر ہیں جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کا جائزہ سیکورٹی ایجنسیز لے رہی ہیں اور اس بارے میں وہی بہتر طور بتا سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.