ضلع پلوامہ میں راجپورہ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنان کا ایک اجلاس BJP Meet in Rajpora Pulwama منعقد ہوا جس میں بی جے پی لیڈران سمیت پارٹی کے کئی کارکنان نے شرکت کی۔
ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ پارٹی کارکنان کے اجلاس میں حلقہ راجپورہ سمیت ضلع بھر میں بی جے پی کی کارکردگیوں کے بارے میں لیڈران کو آگاہ کی گیا، وہیں اس موقع پر کارکنان نے اپنے مسائل سے لیڈران کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں شریک پارٹی لیڈران نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے، عوام کو بی جے پی کے ساتھ جوڑنے میں اپنی پوری توانائی جھونک دیں۔ وہیں کارکنان سے اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے اور انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا گیا۔
بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رینا نے دیگر مقامی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے ہر وقت لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے اور عوام کو فقط سبز باغ دکھا کر ان کا استحصال کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’کشمیر میں سبھی سیاسی جماعتوں نے عوام کو تعمیر وترقی کے نام پر گمراہ کیا، بی جے پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ پر عمل پیرا ہے۔‘‘
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے جنوبی کشمیر کے جنرل سیکریٹری ویر صراف نے بھی سیاسی جماعتوں خصوصا پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن People's Alliance for Gupkar Declaration سے وابستہ لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں حد بندی سے متعلق بیان دینے پر ان کی سخت مذمت BJP on PAGD Leaders کی۔
انہوں نے کہا کہ ’’گپکار الائنس اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔ گپکار سے وابستہ لیڈران ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں۔ وہ اپنے بیانات کی اپنی حرکات سے خود تردید کرتے ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں: گپکار الائنس کا شیرازہ بکھر چکا ہے: بی جے پی
حد بندی کمیشن اجلاس J&K Delimitationمیں نیشنل کانفرنس لیڈران کی شرکت پر انہوں نے کہا: ’’پہلے بائیکاٹ کا اعلان بعد ازاں میٹنگ میں شمولیت، میٹنگ کے دوران حدبندن رپورٹ کی تعریف اور باہر آکر اسکی مخالفت۔ یہی لیڈران آج تک یہی کرتے آ رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے بھی نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی سمیت دیگر مقامی سیاسی جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔