ضلع پلوامہ کے ٹاون ہال میں آج بی جے پی کی جانب سے پارٹی کارکنان کا ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس میں ضلع پلوامہ کے کئی بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر کشمیر کے بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر اور بی جے پی کے جنوبی کشمیر کے جنرل سیکرٹری ویر شراف بطور مہمان خصوصی کے طور موجود رہے۔
اس موقع پر ضلع پلوامہ میں بی جے پی کی کارکردگی سے متعلق مہمان خصوصی کو واقف کر وایاگیا۔
بی جے پی کارکنان کے مسائل بھی اس موقع پر سنے گئے اور اس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مہمان خصوصی سے اپیل کی گئی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے ۔
انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیاری کریں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی برسراقتدار آئے۔
مزید پڑھیں:
بانڈی پورہ: بی جے پی کی سہ ماہی میٹنگ
اس موقع پر ضلع پلوامہ کے بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رائینا کے علاوہ ضلع پلوامہ سے منسلک کئی عہديدار موجود رہے۔