ETV Bharat / state

وادی میں آیوروید طریقہ علاج ہو رہا ہے مقبول: ڈاکٹر اقبال کار - ای ٹی وی اردو نیوز

قومی یوم آیوروید ہر سال دھنتیرس کے موقع پر منایا جاتا ہے اور اس سال یہ دن 10 نومبر کو منایا گیا ہے۔ اس دن کا مقصد صحت اور روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے میں آیوروید کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔National Ayurveda Day

ڈاکٹر اقبال کار
ڈاکٹر اقبال کار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 7:41 PM IST

وادی میں آیوروید طریقہ علاج ہو رہا ہے مقبول:ڈاکٹر اقبال کار

ترال(پلوامہ):آج پورے ملک میں قومی یوم آیوروید (دھنونتری جینتی) منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری سطح کے ساتھ ساتھ نجی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ نیشنل آیورویدیا کے منانے کا مدعا اور مقصد کیا ہے اس حوالے سے وادی کشمیر کے معروف یونانی معالج ڈاکٹر اقبال احمد کار جو کہ فارماسسٹ ٹریننگ پلوامہ کے نوڈل آفیسر بھی ہیں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بھٹ سے خصوصی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ آیور ویدیا طریقہ علاج زمانہ قدیم سے ہی عوام کی ترجیح رہا اور اس حوالے سے گزشتہ کئی برسوں کے دوران ملکی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے گیے ہیں۔ڈاکٹر اقبال احمد کار نے بتایا کہ ہر سال دھنونتری جینتی کے موقع پر یہ دن منایا جاتا ہے اور امسال اس دن کی تھیم ہے "آیور ویدیا فار ون ہیلتھ۔"

ڈاکٹر اقبال کار کے مطابق آیوروید برصغیر میں پروان چڑھا ہے اور اس نے صدیوں سے انسانیت کا علاج کیا ہے۔ آیوروید انسانی جسم اور دماغ کو مکمل علاج فراہم کرتا ہے اور بیماریوں کی جڑ سے لڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے، گزشتہ برسوں کے دوران، آیوروید کے میدان میں تحقیق اور ترقی جو پہلے نظر انداز کر دی گئی تھی، زور پکڑا ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں آیوروید کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر اقبال کے مطابق آیور ویدیا طریقہ علاج گزشتہ کئی برسوں کے دوران وادی میں پروان چڑھ رہا ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس طریقہ علاج میں رسک کم ہے۔ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ وادی کشمیر میں کھانے پینے اور لائف اسٹایل میں تبدیلی آنے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ایک صحت مند معاشرے کے لیے آیوش طرز زندگی ہی واحد علاج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.