ETV Bharat / state

Awareness Camp In Tral College ڈگری کالج ترال میں طلبہ کیلئے آگاہی کیمپ منعقد - اے ڈی سی ترال سید نقاش

ڈگری کالج ترال کے آڈیٹوریم میں پیر کے روز گیارویں اور بارویں جماعت کے طلبہ کے لیے ایک آگاہی سیمنار منعقد کیا گیا۔ سیمنار میں طلبہ کو نیٹ اور دیگر مسابقتی امتحانات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

awareness-camp-for-students-held-at-gdc-tral
ڈگری کالج ترال میں طلبہ کیلئے آگاہی کیمپ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 4:25 PM IST

ڈگری کالج ترال میں طلبہ کیلئے آگاہی کیمپ منعقد

ترال( پلوامہ): گورمنٹ ڈگری کالج ترال نے این جی اور سی میڈکل سپر 30 سرینگر کے اشتراک سے کالج آڈیٹوریم میں گیارویں اور بارویں جماعت کے طلبہ کے لیے پیر کے روز ایک آگاہی سیمنار کا اہتمام کیا۔ اس سیمنار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحییٰ نقاش مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے،اس کے علاوہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد ملک اور تحصیلدار ترال سجاد احمد بھی اس موقع پر موجود رہے۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کو نیٹ اور دیگر امتحانات کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ اس دوران طلبہ کو بتایا گیا کہ نیٹ اور دیگر امتحانات کے لیے ان طلبہ کو فری میں کوچنگ ملے گی جو طلبہ این جی اور سی میڈکل سپر 30 کے ریٹن ٹیسٹ میں اچھے نمبرات حاصل کرے گے۔
مقامی طلبہ نے اس طرح کے پروگرامز کو منعقد کرانے کے لیے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے انہیں بہت فائدہ ملے گا۔

مزید پڑھیں: Awareness Camp in Tral College: ترال ڈگری کالج میں آگاہی کیمپ کا انعقاد
اے ڈی سی ترال سید یحییٰ نقاش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ترال میں یہ ایسا پروگرام پہلی بار منقعد ہوا جس سے غریب طلبہ کو کافی فائدہ ملے گا،کیونکہ موجود دور میں غریب طلبہ کے اعلی تعلیم حاصل کرنا مشکل امر بن گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے مزید پروگرام بھی ترال کے قرب وجوار میں منعقد کیے جائیں گے، تاکہ طلبہ اس سے مستفید ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.