ETV Bharat / state

ACB Traps Arrests Patwari: پلوامہ میں راشی پٹواری گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو نے جنوبی کشمیر میں ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پلوامہ میں راشی پٹواری گرفتار
پلوامہ میں راشی پٹواری گرفتار
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 6:31 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے ترچھل علاقے میں پیر کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس ضمن میں موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق اے سی بی کی ٹیم، جس کی سربراہی ڈی وائی ایس پی شیخ سجاد انجام دے رہے تھے، نے ضلع کے ترچھل علاقے میں پٹواری کو 3000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ لیا۔

حراست میں لیے گئے پٹواری کی شناخت غلام محمد میر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اے سی بی کو افروزہ زوجہ محمد مقبول خان ساکنہ ترچھل کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ پٹواری ان سے محکمہ مال میں کسی کام کے عوض رشوت طلب کر رہا ہے۔ اے سی بی نے شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کرکے فوری طور ایک ٹیم تشکیل دی۔

اے سی بی ٹیم نے جال بچھا کر مخصوص کارروائی کے دوران پٹواری کو 3000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علاقے میں ایک پٹواری کو رشوت طلب کرنے اور قبول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گزشتہ برس کئی پٹواریوں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Patwari Suspended in Sehore رشوت لینے کے الزام میں پٹواری معطل

راشی سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف شکنجہ کسنے پر عوام نے جموں و کشمیر پولیس کی ستائش کی ہے وہیں حکام نے بھی عوام سے رشوت نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے سرکاری افسران کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی اطلاع فوری طور حکام تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.