ETV Bharat / state

Hangul Breeding Centre Tral: ہانگل بریڈنگ سینٹر کو فعال بنایا جا رہا ہے: اے ڈی سی ترال - ہانگل بریڈنگ سینٹر کا معائنہ

بریڈنگ سینٹر میں سات کشمیری ہانگل لائے جا رہے ہیں جن میں سے پانچ مادہ اور دو نر ہانگل شامل ہیں۔ Hangul Breeding Centre Tral ہانگل کی حفاظت اور بریڈنگ کے لیے سازگار ماحول بنائے جانے کے حوالے سے تمام تر انتظامات اٹھائے گئے ہیں۔‘‘

ہانگل بریڈنگ سینٹر کو فعال بنایا جا رہا ہے: اے ڈی سی ترال

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 6:49 PM IST

پلوامہ: اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے قصبہ ترال کے معروف سیاحتی مقام شکار گاہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ہانگل بریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا۔ ADC Tral Visits Hangul Breeding Centre at Shikar Gah انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام سے سیاحتی مقام کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ وائلڈ لائف سمیت تحصیل انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ہانگل بریڈنگ سینٹر کو فعال بنایا جا رہا ہے: اے ڈی سی ترال

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال نے بتایا کہ سال 2011 میں شروع کیے گئے بریڈنگ سینٹر کو اگلے چند ہفتوں کے دوران دوبارہ فعال بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بریڈنگ سینٹر میں سات کشمیری ہانگل لائے جا رہے ہیں جن میں سے پانچ مادہ اور دو نر ہانگل شامل ہیں۔ ہانگل کی حفاظت اور بریڈنگ کے لیے سازگار ماحول بنائے جانے کے حوالے سے تمام تر انتظامات اٹھائے گئے ہیں۔‘ ADC Tral on Hangul Breeding Centre اے ڈی سی نے مزید کہا کہ ’’ہانگل بریڈنگ سینٹر سے ہانگل کی افزائش میں کافی مدد ملے گی۔‘‘

واضح رہے کہ ترال میں موجود سیاحتی مقام شکار گاہ قدیم دور سے ہی عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں نہ صرف کئی فلموں کی شوٹنگ کی گئی ہے بلکہ کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ بھی یہاں سیر کے لیے آیا کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.