ETV Bharat / state

Dilapidated Bridge in Mandi منڈی کے لوہل بیلہ میں واقع خستہ حال پُل عوام کے لیے پریشانی کا سبب

ضلع پونچھ کے لوہل بیلہ نامی علاقہ میں پُل کی خستہ حالی سے قرب و جوار کے دیہی علاقوں کے باشندے پریشان ہیں کیونکہ یہی وہ پُل ہے جس کے ذریعہ وہ ضروریات زندگی کی تکمیل اور وقت ضرورت پر ہسپتال کا رُخ کرتے ہیں۔

خستہ حال پُل عوام کے لیے پریشانی کا سبب
خستہ حال پُل عوام کے لیے پریشانی کا سبب
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 5:11 PM IST

خستہ حال پُل عوام کے لیے پریشانی کا سبب

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے علاقہ لوہل بیلہ میں نالے پر بنا رابطہ پُل عوام کے لیے پریشانیوں کا سبب بنا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں اور متعلقہ سرپنچ کے مطابق اگر چہ اس معاملہ کو کئی بار انتظامیہ کےسامنے اٹھایا گیا۔ تاہم اس پُل کی خستہ حالت آج بھى جوں کی توں بنی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے مقامی باشندہ اختر عباس نے کہا کہ یہ پُل سات گاؤں کوب جوڑتی ہے، گاؤں کے لوگ اپنی ضرویاتی زندگی کی تکمیل لیے منڈی یا پونچھ کا رُخ کرتے ہیں اور ان کے پاس یہ ایک پُل ہے جس سے یہ لوگ ہر روز گزرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر ان علاقوں میں کوئی بیمار ہوجائے تو مریض کو چارپائی پر اٹھا کر اسی پل سے گزرتے ہیں لیکن اس جھولہ پُل کی ابتر حالت سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے چندہ اکھٹا کرکے اس پُل کے اطراف و اکناف میں پلاسٹک کا رسا ڈالا ہے تاکہ بارش اور برفباری کے دوران جب اس پُل پر بہت زیادہ پھیسلن ہو جاتا ہے اس وقت کوئی حادثہ رونما نہ ہوجائے۔

واضح رہے پُل کے اطراف و اکناف میں جتنے بھی لوہے کے ستون تھے وہ تمام زنگ آلود ہوکر ٹوٹ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسکولی بچے، بزرگ اور خاص مریض کو چارپائی کے ذریعہ اس پُل سے پار گزارنا بے حد مشکل ہے۔

پُل کی اس خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے اسے پل صراط سے تعبیر کیا ہے۔ ان کے علاوہ متعلقہ سرپنچ روبینہ اختر نے کہا کہ اس معاملہ پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے،

انہوں نے کہا کہ جب بھی اس معاملہ کو انتظامیہ کے سامنے اٹھایا جاتا ہے تو ان کی جانب سے ہر بار یہی یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ اس پُل کا ٹینڈر ہوچکا ہے اور جلد ہی اس پُل کا کام شروع کیا جائے گا۔ لیکن بدقسمتی سے پُل آج بھى خستہ حال ہے انہوں نے انتظامیہ اگر اس پل کا ٹینڈر ہوا ہے تو اس کا کام جلد سے جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں:اوڑی: خستہ حال پل کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.